راجوری ،جموں اورسانبہ میں متعدد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کیا

0
0

چوری،عصمت دری اور دیگر کئی معاملات میں مطلوب تھا ملزم
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ راجوری پولیس نے تھنہ منڈی میں ایک بدنام ہائی وے ڈکیت کو گرفتار کیا، جو کہ ضلع راجوری، جموں اور سانبہ کے مختلف تھانوں میں درج 11 مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ہے ۔تاہم گرفتار ملزم کی شناخت بشارت محمود عرف بیشا، ولد محمد کبیر کے طور پر کی گئی ہے، جو ضلع راجوری کے علاقے نیروجل تھنہ منڈی کا رہائشی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گرفتار ملزم ہائی پروفائل ہائی وے ڈکیتیوں، چوری، حملہ، قتل کی کوشش اور عصمت دری کے الزامات کے سلسلے میں مرکزی ملزم ہے اور اس نے کئی مہینوں سے تفتیش کاروں کو حیران کر رکھا ہے خاص طور پر مختلف عدالتوں کی طرف سے متعدد وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جو واضح طور پر اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کی شدت اور پیچیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔واضح رہے یہ بدنام زمانہ گینگ ہائی وے پر اور جموں، سانبہ اور راجوری اضلاع کے پارکنگ والے علاقہ میں ڈکیتی کرتی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا