لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی کے این ایس ایس یونٹ نے ای ایل سی کے ساتھ مل کر پرنسپل ڈاکٹر کلویندر کور کی سرپرستی میں ووٹروں کی بیداری کے لیے دو ہفتے کی سویپ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ایک معلوماتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں سب سے ecisveep پورٹل پر آن لائن حلف لیا گیا۔
اس موقع پر این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر عرفان علی اور ای ایل سی کوآرڈینیٹر پروفیسر بلدیو ناگ اپنے طلبا کو سویپ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر عرفان علی نے بتایا کہ ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ووٹروں کا بیدار ہونا لازمی ہے۔
طلبا کو اپنے گھر والوں ، دوستوں اور رشتیداروں کو ووٹ کی اہمیت بتانا ہے۔ نظامی ووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت (SVEEP) پروگرام کے تحت سرگرمیاں ووٹرز کو انتخابی فہرست میں نام کے اندراج، انتخابی فہرست میں ان کی موجودہ تفصیلات کی درستگی اور منتقل شدہ اور فوت شدہ خاندان کے افراد کے نام کو حذف کرنے سے متعلق طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔ پروفیسر بلدیو ناگ نے بتایا کہ SVEEP سرگرمیوں کا مقصد ووٹرز کو اخلاقی ووٹنگ کے حوالے سے دستیاب مختلف آن لائن، آف لائن سہولیات کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ہے جیسے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ، الیکشن کے دوران بدعنوان طریقوں کو روکنے کے لیے انتخابی مشینری کی مدد کیسے کی جائے۔
یہ سلسلہ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے شروع کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شوکت احمد اور ڈاکٹر عبد المجید نے بھی بچوں کو آن لائن حلف کے طریقہ کار بتاکر ان کے سرٹیفکیٹ دکھائے۔