غزہ، // حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے پیر کے روز پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں فلسطینی شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 29,782 ہو گئی ہے۔
بیان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے میں 90 فلسطینی شہید اور 164 دیگر زخمی ہوگئے، جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 29,782 اور زخمیوں کی تعداد 70,043 ہو گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، اسرائیلی فورس ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیموں کی رسائی میں رکاوٹ ہیں۔
دوسری طرف پیر کے روز اپنے بیان میں اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے 5 فوجی غزہ کی پٹی میں شدید زخمی ہوگئے، جن کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔