کشمیر: آگ کی الگ الگ وارداتوں میں 2 مکانوں کو نقصان، فائر ٹنڈرس کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 5 اہلکار زخمی

0
0

سری نگر، // وادی کشمیر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں 2 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے جبکہ آگ بھجانے کے لئے جا رہی فائر ٹنڈرس کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بارہمولہ کے درہامہ گاورہ علاقے میں دوران شب منظور احمد آہنگر ولد محمد اکبر آہنگر کے مکان میں آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم اس یک منزلہ مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔
موصوف عہدیدار نے بتایا کہ اس آگ کو بھجانے کے لئے جا رہی فائر ٹنڈرس کی ایک گاڑی راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کم سے کم پانچ اہلکاروں کو چوٹیں لگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کپوارہ کے کرال پورہ علاقے میں بھی دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے دونوں وارداتوں کے ضمن میں مقدمے درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا