’ریلویز کی بحالی کے لیے بے مثال تقریب کا انعقاد ‘

0
0

مودی نے ریلوے، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے وزیر اشونی ویشنو کو مبارکباد دی
یواین آئی

نئی دہلی؍وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں ہندوستانی ریلوے کے دو ہزار سے زیادہ ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے لئے ایک ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعہ 2021 مقامات پر کامیابی کے ساتھ پروگراموں کے انعقاد کے لے پیر کو ریلوے، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے وزیر اشونی ویشنو کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے جن 2021 مقامات پر پروگراموں سے خطاب کیا ان مقامات پر کل ملاکر 40 لاکھ سے زیادہ لوگ موجود تھے ، جن میں ساڑھے چار لاکھ اسکولی بچے شامل تھے۔ پروگراموں میں 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، آٹھ نائب وزیر اعلیٰ، 20 گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر اور 590 ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔ یہ پروگرام منی پور، آسام، سکم، اوڈیشہ، تمل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، گجرات، چھتیس گڑھ، بہار، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، جموں و کشمیر وغیرہ ہر ریاست میں منعقد کیے گئے۔ پروگرام میں حصہ لینے والے 50 ہزار سے زائد بچوں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے۔
ملک کی تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر کبھی کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا تھا۔ مسٹر مودی نے اس پر کھل کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘میں ایک بار پھر ہندوستانی ریلوے کو اس کی تبدیلی کی مہم کے لئے اپنی نیک خواہشات دیتا ہوں اور تمام اہل وطن کا مل کر اتنے بڑے پروگرام کا حصہ بننا، ایک پروگرام میں لاکھوں لوگ شامل ہونا، تمام وزرائے اعلیٰ کا وقت نکالنا، گورنروں کا وقت نکالنا، اپنے آپ میں آج کا پروگرام شاید ہندوستان میں ایک نئی قسم کی تقریب ثقافت لے کر آیا ہے۔
انہوں نے کہا، ”مجھے یقین ہے کہ یہ کمپوزیشن آج کے پروگرام کے لیے بہت اچھی کمپوزیشن ہے۔ مستقبل میں بھی ہم وقت کا بہترین استعمال کریں گے اور بیک وقت چاروں سمتوں میں ترقی کی رفتار کو تیز کریں گے، یہ ہم نے آج دیکھ لیا ہے۔مسٹر ویشنو ریلوے کے ساتھ مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے محکمے کے وزیر بھی ہیں، اس لیے ان محکموں نے بھی اس پروگرام کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس کی بہت تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا