وقف بورڈ کا میگا ڈیولپمنٹ مشن پورے جموں و کشمیر میں جاری ہے: ڈاکٹر درخشاں

0
0

وقف چیئرپرسن نے پلوامہ میں کئی نئے کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج پلوامہ ضلع میں متعدد پروگراموں میں شرکت کی۔ انہوں نے نیوا میں نو تعمیر شدہ جامع مسجد کا افتتاح کیا جو ڈاکٹر اندرابی کی پہل پر 30 سال بعد تعمیر کی گئی تھی، جس کا سنگ بنیاد انہوں نے چند ماہ قبل رکھا تھا۔ انہوں نے کاکا پورہ میں وقف بورڈ کے نئے تعمیر شدہ شاپنگ کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کاکا پورہ میں حضرت مہدا باب رشیؒ کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ بعد ازاں ڈاکٹر اندرابی نے پلوامہ میں کئی عوامی وفود سے ملاقات کی اور ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔
ان کے ساتھ وقف بورڈ کے ممبران سید محمد حسین، ڈاکٹر غلام نبی حلیم، مجسٹریٹ اشتیاق محی الدین، ایگزیکٹیو انجینئر طارق کالو اور پلوامہ کے سماجی و سیاسی رہنما ارشد بھٹ بھی موجود تھے۔ وہیںدورے کے دوران کئی محکموں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ 2022 سے وقف بورڈ میں مکمل ورک کلچر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شفافیت، جوابدہی اور عوامی رابطہ وقف بورڈ کا نیا حکم ہے۔اندرابی نے کہاکہ اب ہم وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار بورڈ کے وسائل سے تمام بڑے مزارات پر تعمیراتی کام شروع کر رہے ہیں جبکہ پہلے یہ رقم بعض مراعات یافتہ طبقوں کی جیبوں میں جاتی تھی۔انہوں نے کہاکہ مزارات اور وقف بورڈ کی تمام جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقم اب مزارات پر سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں پر خرچ کی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا