وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی کا مطلب کام کی 100 فیصد تکمیل کا وعدہ ہے۔ امت شاہ

0
0

دمن۔ ْْ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تقریباً 2448 کروڑ روپے کے 53 مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اور ا?ج دمن اور دیو کے سلواسا میں لابھارتی سمیلن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر دمن اور دیو کے ایڈمنسٹریٹر شری پرفل پٹیل اور مرکزی داخلہ سکریٹری سمیت کئی معززین موجود تھے۔جناب امت شاہ نے ویر ساورکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب کا ا?غاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر نے اپنی پوری زندگی ہندوستان کو ا?زاد کرانے اور ملک کو صحیح راستہ دکھانے کے لیے گزاری۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر جیسی عظیم ہستیاں ہزار سال میں ایک بار پیدا ہوتی ہیں۔جناب امت شاہ نے کہا کہ ا?ئندہ لوک سبھا انتخابات میں ملک کے تقریباً 100 کروڑ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی گارنٹی کا مطلب کام کی 100 فیصد تکمیل کا وعدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے کروڑوں دلتوں، قبائلیوں، غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ ہم نے ملک کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ ہم ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر بنائیں گے اور وزیر اعظم مودی نے اس سال 22 جنوری کو وہاں رام للا کی تقدیس کی۔ ہم نے کشمیر سے ا?رٹیکل 370 کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور مودی جی نے 05 اگست 2019 کو کشمیر کو ا?رٹیکل 370 سے چھٹکارا دلایا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی نے ملک میں نکسل ازم، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے فوج کے جوانوں کے لیے ون رینک، ون پنشن کا وعدہ بھی پورا کیا۔ مودی جی نے پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ تین طلاق کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مودی جی نے ملک میں کئی دوسرے اہم کام کئے ہیں۔جناب امت شاہ نے کہا کہ اب جب ملک میں بہت جلد انتخابات ہونے والے ہیں، ملک کے لوگوں کے پاس دو ہی راستے ہیں – حب الوطنی سے لبریز نریندر مودی جی کی قیادت اور 7 خاندانی جماعتوں کا اتحاد۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ مودی جی کی حکمرانی چاہتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنایا یا وہ جنہوں نے 12 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے کئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ صرف شری نریندر مودی ہی ہندوستان کے لوگوں کا بھلا کر سکتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ بدعنوان، خاندانی، 2G، 3G اور 4G گھوٹالے کرنے والوں کی انجمن ہے جو کسی اور کو موقع نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک غریب ماں کے ہاں پیدا ہونے والا شری نریندر مودی جیسا بیٹا ا?ج پوری دنیا میں مدر انڈیا کی تعریف کر رہا ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا