اِس اہم اقدام کا مقصد نیشنل کلین ایئر پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ضروری آلات اور تجزیاتی تکنیکوں کے ساتھ ساتھ
ہوا کے معیار کے مطالعہ کیلئے ریموٹ سنسنگ ٹولز کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
ایل جی نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون اور کراس سیکٹورل کوآرڈی نیشن پر زور دیا ہے ، جو لوگوںکی صحت کیلئے ایک سنگین تشویش میں تبدیل ہوگیا ہے۔
کہا،دیرپا حل کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں مؤثر مانیٹرنگ نیٹ ورک، جامع عوامی شرکت اور صلاحیت سازی کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے
لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ہمالیائی ایروسول ریسرچ انسٹرومن ٹیشن سینٹر کو مضبوط بنانے کیلئے 1.5 کروڑ روپے کا اعلان کیا
سانبہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول’ منتھن 2024‘کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میںسینٹر ل یونیورسٹی جموں ، سندھو سینٹرل یونیورسٹی لداخ اور اِنڈین نیشنل ینگ اکیڈیمی آف سائنس کی نیشنل کلین ایئر پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے ضروری آلات اور تجزیاتی تکنیکوں کے ساتھ ساتھ ایئر کوالٹی سٹیڈیز کے لئے ریموٹ سنسنگ ٹولز پر تربیت فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔
اُنہوں نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون اور کراس سیکٹورل کوآرڈی نیشن پر زور دیا ہے جو لوگوں کی صحت کے لئے ایک سنگین تشویش میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ ہوا زندگی کو برقرار رکھتی ہے.۔اَب وقت آگیا ہے کہ ہم صاف ہوا کی دستیابی کو برقرار رکھیں۔ فطرت ہمیں ماضی کے غلط اَقدامات سے صحیح سبق سیکھنے اور ایک صاف ستھرے اور سرسبز سیارے کی طرف کام کرنے کی یاد دِلارہی ہے ۔‘‘
اُنہوںنے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کے فضائی آلودگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا حل کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر مانیٹرنگ ورک اور عوام کی شمولیت اور صلاحیت سازی کے اَقدامات پر زور دیا۔ موثر نگرانی کے نیٹ ورک اور جامع عوامی شرکت اور صلاحیت سازی کے اقدامات پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’معاشرے اور قومیں متوازن اور دیرپا ترقی کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں۔ صنعتوں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی بہت سی اہم کامیابیوں نے بھی فطرت سے اَپنی طاقت حاصل کی ہے۔ آج وقت آگیا کہ فطرت کی حفاظت اور تحفظ کیا جائے ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر آلودگی کنٹرول کمیٹی اور دیگر اہم شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل کلین ائیر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ہمالیائی ایروسول ریسرچ انسٹرومن ٹیشن سینٹر کو مضبوط بنانے کے لئے محکمہ جنگلات وماحولیات کی طرف سے 1.5 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔اُنہوں نے اِنڈین انسٹی چیوٹ آف جیومیگنٹ اِزم کو جموں و کشمیر میں تحقیق سے متعلق سرگرمیوں کی توسیع کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ضروری تعاون کا بھی یقین دِلایا۔
اِس موقعہ پر ضلع سکل کمیٹی سانبہ اور سکول آف بزنس سٹیڈیز، سینٹرل یونیورسٹی جموں کے درمیان سنکلپ سکیم کے تحت سانبہ ضلع میں صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے کورسوں کے لئے سروس لیول کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔اِس موقعہ پروائس چانسلر سینٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر سنجیو جین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا، ڈائریکٹر اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف جیو میگنٹ اِزم پروفیسر اے پی ڈمری،آئی آئی ٹی مدراس پروفیسر سچن ایس گنتھے، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما، ماہرین، سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔