راجندر کمار ڈگرا نے ضلع انفارمیشن آفیسر ڈوڈہ کا چارج سنبھال لیا

0
0

معلومات کو عوام تک پہنچانے میں میڈیا کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی
منظور سمسھال
ڈوڈہ؍؍ راجندر کمار ڈگرا نے ضلعانفارمیشن آفیسر ڈوڈہ کا اضافی چارج سنبھال لیا جہاںانفارمیشن سنٹر ڈوڈہ کے عملہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وہیں چارج سنبھالنے کے بعد، ڈی آئی او نے محکمے کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی اور انٹرایکٹو میٹنگ کی۔ انہوں نے محکمہ کے مختلف حصوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کی بھلائی کے لئے سرکاری فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کی تشہیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون سے کام کریں۔
اس موقع پرضلع انفارمیشن آفیسر ڈوڈہ راجندر کمار ڈیگرا نے بھی ضلع میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ یاد رہے اس سیشن کا مقصد شفافیت کو فروغ دینے میں میڈیا کے کردار پر بات کرنا تھا۔وہیںسیشن کے دوران، ڈی آئی او ڈوڈہ نے ضلع میں مختلف سرکاری اسکیموں، پروگراموں، اور اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اس معلومات کو عوام تک پہنچانے اور حکومتی سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں میڈیا کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا