چھانہ پورہ حلقہ انتخاب میں اپنی پارٹی سربراہ کی عوامی رابطہ مہم جاری، بڈشاہ نگر میں پارٹی کارکنان اور مقامی باشندگان کے ساتھ مفصل میٹنگ کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے پاس جموں و کشمیر کے ہر علاقے کی مخصوص ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی روڈ میپ موجود ہے۔ سری نگر کے چھانہ پورہ حلقہ انتخاب کے بڈشاہ نگر میں آج ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا تو وہ کوئی وقت ضائع کیے بغیر پارٹی اپنے وڑن اور پالیسیوں کو نافذ کرے گی۔ موصولہ بیان کے مطابق، سرینگر کے چھانہ پورہ حلقے میں اپنی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے آج بڈشاہ نگر علاقے میں کے ایک حصے کے طور پر، اپنی پارٹی کے صدر نے آج پارٹی کارکنان اور مقامی باشندوں سے تفصیلی بات چیت کی۔
اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور مقامی باشندگان نے سید محمد الطاف بخاری کو اس علاقے کے لوگوں کو درپیش دیرینہ عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لوگوں کی شکایات کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کے لیے متعلقہ حکام کے نوٹس میں لائیں گے۔ تعمیر و ترقی سے متعلق اپنی پارٹی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، سید محمد الطاف بخاری نے کہا، "اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں ایک پرامن ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے. کیونکہ پر امن ماحول کے نتیجے میں ہی جموں کشمیر کے تمام علاقوں میں مساوی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اپنی پارٹی کے پاس جموں و کشمیر کو خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہش اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔”
واضح رہے یہ میٹنگ ڈی ڈی سی سرینگر کے وائس چیئرمین بلال احمد بٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ قائدین اور کارکنان موجود تھے، ان میں چھانہ پورہ حلقہ کے پارٹی انچارج محمد اشرف ڈار، زونل صدر اعجاز احمد خان، یوتھ زونل صدر ارشاد احمد شاہ، وارڈ صدر محمد جمال بٹ، وارڈ نائب صدر عمران احمد خان، جنرل سیکرٹری حلقہ چھانہ پورہ نیاز احمد ڈار، زونل نائب صدر چھانہ پورہ حلقہ امتیاز احمد شیخ، سیکرٹری حلقہ چھانہ پورہ شوکت احمد بٹ، جوائنٹ سیکرٹری حلقہ چھانہ پورہ عمران احمد بٹ، سینئر رہنما طارق احمد بخشی، سینئر ورکر بشیر احمد لون، عبدالقیوم، محمد شفیع خان، غلام محمد ڈار، مسرت جی، اور دیگر لیڈران اور کارکنان شامل تھے۔