یوپی:راجیہ سبھا کی 10سیٹوں کے لئے ووٹنگ کل

0
0

لکھنؤ://اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10سیٹوں کے لئے ووٹنگ منگل کو صبح 9 سے شام4بجےتک ہوگی۔
آفیشل ذرائع نے بتایا کہ ووٹنگ کے لئے ودھان بھون کے تلک ہال میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔403اراکین اسمبلی والے ہاوس کے 399 اراکین اسمبلی ووٹنگ کے مجاز ہیں۔ووٹنگ 10سیٹوں کے لئے 11امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی وجہ سے ہورہی ہے ۔ بی جے پی نے 8جبکہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے3امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی، سابق وفاقی وزیر آر پی این سنگھ، سنگیتا بلونت، سادھنا سنگھ، امرپال موریہ، تجویر سنگھ، نوین جین اور سنجے سیٹھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں مین اپوزیشن جماعت ایس پی نے موجود ایم پی جیہ بچن، سابق آئی اے ایس آلوک رنجن اور سابق وزیر رام جی لال سمن کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
یوپی اسمبلی میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے اراکین اسمبلی کی تعداد کی بنسبت ایس پی کے اپنے تین امیدواروں کو جیت دلانا آسان کام نہ ہوگا۔403اراکین والی اسمبلی میں ایس پی کے 108اراکین ہیں۔اور ایک امیدوار کی جیت کے لئے 37اراکین کے ووٹ کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں ایس پی کے دو اراکین اس وقت جیل میں ہیں۔
جینت چودھری کی قیادت والی آر ایل ڈی کے این ڈی اے کی طرف رجحان کے بعد ایس پی کو اپنے تیسرے امیدوار کی جیت کے لئے ووٹوں کی کمی پڑے گی۔ آر ایل ڈی کے 9اراکین اسمبلی ہیں۔اگر کانگریس کے 2اراکین کو بھی اس میں ملا دیا جائے باجود اس کے ایس پی کے امیدواروں کے لئے ووٹ کم پڑیں گے۔
وہیں دوسری جانب اپنی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ 252ووٹوں والی بی جےپی کے لئے بھی 10ووٹ کم ہیں۔حکمراں جماعت بی جے پی کو اپنا دل(ایس) کے 11اراکین، نشاد پارٹی اور سہیل دیہو سماج پارٹی کے 6۔6اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
اگر رگھوراج پرتاپ سنگھ’راجا بھیا’ کے دو امیدوار بھی بی جے پی کی حمایت کردیں تب بھی اسے 8ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔403اراکین والے اسمبلی میں4سیٹیں اس وقت خالی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا