بناء ڈرائیور مال گاڑی پہنچئی پنجاب،تحقیقات کا حکم۔صادر
لازوال ڈیسک
جموں//جموں کشمیر کے ضلع
کٹھوعہ سے اس وقت خیران کر دینے والی ایک خبر سامنے آئی جب ایک ٹرین بنا ڈرائیور کے پنجاب کی جانب روانہ ہوئی۔ واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مال گاڑی کٹھوعہ سے پنجاب کی جانب بنا ڈرائیور کے روانہ ہوئی۔اطلاعات کے مطابق مال گاڑی جب کٹھوعہ میں رکی تو اس کا ڈرائیور کسی دوسری ٹرین کے ذریعے اپنے سفر کی طرف چل پڑا۔ بعد ازاں یہ ٹرین بنا ڈرائیور کے ہی پنجاب کی جانب چل پڑی اور اطلاعات کے مطابق 70 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد کی رفتار سے یہ ریل گاڑی بنا ڈرائیور کے چلتی ہوئی پنجاب جا پہنچی۔
وہیں ریلوے حکام کی جانب سے کافی کاوشیں کرنے کے بعد اس گاڑی کو روک لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی حادثے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق دو طرفہ ریل پٹری ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آیا۔ بعد ازاں ریلوے حکام نے اس سلسلے میں ایک انکوائری بھی جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وہیں ڈویژنل ٹریفک مینیجر، جموں، پرتیک سریواستو نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ کے بغیر پنجاب کی طرف ڈھلوان کی طرف چلی۔