جموں میونسپل کارپوریشن کبھی جموں کی صفائی کی وجہ سے اور کبھی جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے اور کبھی مختلف وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے یہ ادارہ اپنے کام کرنے کے سست انداز سے بھی عوام سے سست روی کا شکار محکمے کے نام سے مشہور حالانکہ یہ بات صحیح ہے کہ محکمہ کی جانب سے کچھ اچھے کام بھی ہوئے ہیں لیکن اچھے کاموںکی بانسبت محکمہ کے کام کی کمیاں زیادہ ہیں جموں شہرکے میونسپل حدودمیں50ہزار سے زائد آوارہ کتوں کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے ،جن میں سے جے ایم سی نے38546کی نسبندی کی ہے جبکہ دیگرکیلئے یہ عمل جاری ہے۔اس ضمن میں جے ایم سی کی حدود میں جاری اے بی سی/ اے آر وی پروگرام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر جے ایم سی راہل یادو کی قیادت میں مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔یاد رہے گلیوں میں کتوں کی آبادی کے موثر انتظام اور انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں دونوں میں ریبیز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اے بی سی/اے آر وی پروگرام جموں میونسپل کارپوریشن کے ذریعے جے ایم سی حدود میں چلایا جا رہا ہے۔، میونسپل اینیمل کیئر سنٹر، روپ نگر، جموں میں ایس ای سی اے فرینڈیکوز – (دہلی کی بنیاد پر اینیمل ویلفیئر آرگنائزیشن) کے تعاون سے جے ایم سی کے ذریعے لاگو کیے جانے والے اے بی سی/اے آر وی پروگرام کے مختلف پہلوؤں اور پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وہیں ڈاکٹر دیویا شرما، ایم وی او، جے ایم سی نے کمیٹی کی تعریف کی۔اس موقع پر ایم وی او، جے ایم سی نے مزید اندازہ لگایا کہ اب تک کل 38546 آوارہ کتوں کو ٹیکے لگائے گئے یا نسبندی کی گئی۔وہیںمیٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جے ایم سی کی حدود میں اے بی سی پروگرام کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے عام عوام کی شکایات کی بنیاد پر ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور جانوروں کے کارکنوں/رضاکاروں پر مشتمل وارڈ وائز/زون وار رابطہ کمیٹیاں اپنے اپنے وارڈز میں کام کریں گی۔محکمہ کے اس قدم سے کیا جموں شہر کو آوارہ کتوں سے نجات ملے گی یی آنے والا وقت بتائے گا لیکن اس ادارے کو اپنے کام کے انداز اور جموں شہر کی صفائی ستھرائی پر خصوصی دھیان دینے کی ضرورت ہے