کشتواڑ آئیڈل سیزن 2.0 : ٹی آر سی مغل میدان میں ایک اعلیٰ تقریب منعقد

0
0

اگلاس اڈیشن سرتھل اور تریگام کے فنکاروں کیلئے 26 فروری کو جی ایچ ایس ایس سرتھل میں ہوگا:انتظامیہ
لازوال ڈیسک
کشتواڑ//: ٹی آر سی کشتواڑ اور جی ایچ ایس دراب شالہ میں کامیاب گراؤنڈ آڈیشن کے بعد، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو کی قیادت میں کشتواڑ آئیڈل سیزن 2 نے آج یہاں ٹی آر سی مغل میدان میں اپنی متحرک ہنر مندی کی تلاش جاری رکھی۔
وہیںمشکل موسمی حالات کے باوجود، بلاک مغل میدان کے 33 پرجوش گلوکاروں نے اپنی موسیقی کی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس میں ڈی ایس پی سجاد خان، میوزک ماسٹر سنجیو شرما، تجربہ کار گلوکار فاروق بخشی، اور کلچرل انچارج آوانی سین سمیت ججوں کو متاثر کیا۔وہیںپانچ شاندار اداکاروں نے اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ حاصل کی، جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کشتواڑ میں ایک دلکش تھیٹر آڈیشن کے لیے تیار ہے۔
ڈاکٹر کلدیپ کمار، کشتواڑ آئیڈل 2.O کے نوڈل افسر نے اعلان کیا کہ آئندہ گراؤنڈ آڈیشن پیر، 26 فروری 2024 کو جی ایش ایس ایس سرتھل میں منعقد ہوگا، جو تریگام اور سرتھل علاقے کے گلوکاروں کو موقع سے فائدہ اٹھانے اور اپنے میوزیکل خوابوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا