کہا ڈرائیور طبقہ کے مسائل کو ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھا جائے گا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سیاسی کارکن وجمو کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر مشتاق بٹ نے آٹو اسٹینڈ کھیورہ کا دورہ کیا اور وہاں پر آٹو ڈرائیورز کی مشکلات سنی ۔اس سلسلے میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے بٹ نے کہا شہر کے اندر چلنے والے آٹو ڈرائیورز کو کافی مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔
انہوں نے آٹو ڈرائیورز کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی دیرینہ مطالبات ہیں ان کو ہم ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھیں گے اور یہ کوشش کریں گے کہ آپ کے دیرینہ مطالبات کو انتظامیہ پورا کرے۔ اس موقع پر آٹو چلانے والے ڈرائیورز نے کہا پچھلے سات سالوں سے رجوری میں آٹو یونین کے صدر کے انتخاب نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا ہم جلد از جلد اٹو یونین کا انتخاب کروائیں گے جس میں ہم مشتاق بٹ کو اپنا صدر منتخب کریں گے۔