بھارت مہوتسو کی 25 ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی

0
0

کلچرل سوسائٹی واتھورا کے فنکاروں نے وکست بھارت موضوع پر فوک ڈرامہ کیا پیش
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍نیشنل اسکول آف ڈرامہ نئی دہلی اور منسٹری آف کلچر کی طرف سے بھارت مہوتسو کی 25ویں سالگرہ پورے ملک میں دھوم دھام سے منائی گئی۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت رواں ماہ کی 21 تاریخ کو کلچرل سوسائٹی واتھورا بڈگام کے فنکاروں نے وکست بھارت کے موضوع پر طاہر نجار کا لکھا اور بلال بھگت کی ہدایت میں چاڈورہ بڈگام میں ایک فوک ڈرامہ حاضرین کے سامنے پیش کرکے ان سے خوب داد حاصل کی۔وکست بھارت موضوع پر کھیلے گئے اس فوک ڈرامہ کے ذریعے سوسائٹی سے وابستہ فنکار عام لوگوں تک وکست بھارت کا اصلی پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں جن میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں کے علاوہ خواتین کی ایک خاصی تعداد موجود تھی جنہوں نیکلچرل سوسائٹی واتھورا کی اس کوشش کی کافی سراہنا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا