آئیڈیل ایجوکیشنل موئومنٹ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد

0
0

طلباء کو تعلیم کی اہمیت ، عصری چیلینجز اور دین کی اہمیت سے متعلق چند نصیحتیں کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہر سال کی طرح امسال بھی آئیڈیل ایجوکیشنل موئومنٹ کی جانب سے گونڈی میں واقع حاجی نیاز ہال میں الوداعی تقریب کا پْرجوش اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کا آغاز دسویں جماعت کی طالبہ نے خوش الحان قرات سے کیا۔وہیں طلبہ اور اساتذہ کے درمیان گزرے خوبصورت ایام کی جھلکیاں نمناک انکھوں سے پیش کی گئیں۔ بعد ازاں اساتذہ میں سے عبد الرحمن ، شجرنساء ، ولی محمد ، رئیس احمد، محمدکفیل اور شبنم فاروق نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت ، عصری چیلینج اور دین کی اہمیت سے متعلق چند نصیحتیں پیش کی۔اس موقع پرطلبہ کو تحائف سے بھی نوازا گیا۔آخر میں آئی ای ایم انچارج صلاح الدین نے رسم شکریہ ادا کرتے ہوئے اختتامی کلمات کہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا