سول ڈیفنس، جموں کے زیر اہتمام ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد

0
0

ماہرین نے ابتدائی طبی امداد، فائر فائٹنگ اوردیگر جان بچانے کی تکنیکوں کے بارے میں آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍فاریسٹ سائل کنزرویشن اسکول، میراں صاحب، جموں میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد ڈپٹی ایس پی ایس پی انیتا پوارکی قیادت میں کیا گیا جہاں ٹریننگ سکول کے 40 ٹرینیز نے آگاہی پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے ماہر نے تربیت حاصل کرنے والوں کو ابتدائی طبی امداد، فائر فائٹنگ، سی پی آر، چاکنگ اور دیگر جان بچانے کی تکنیکوں کے بارے میں آگاہی دی۔ وہیںپروگرام کے مظاہرے کے دوران مذکورہ بالا موضوعات پر سول ڈیفنس کی ٹیم کی جانب سے پیش کیا گیا۔یاد رہے آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔
اس موقع پر ڈپٹی ایس پی انیتا پوار نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے موضوعات پر ایک لیکچر دیا اور سول ڈیفنس تنظیم کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔وہیںٹریننگ اسکول کی پرنسپل نیہا میتھا نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر سول ڈیفنس کی ٹیم کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا