عرس ساداتِ جیلانیہ کے موقع پر خواجہ غریب نواز ہاسٹل کی کارکردگی کے سب دیوانے ہو گئے

0
0

المدینہ ویلفیئرٹرسٹ کی قابل داد خدمات کا سلسلہ جاری،جامعہ معینیہ رضویہ کے چار حفاظ کے سروں پر سجی حفظ کی دستار
مولانا مفتی عارف رضوی کے صاحبزدہ سید مونث میاں و دیگر جیّد علماء نے کی شرکت
سید نیاز شاہ
پونچھ؍؍ آج سادات جیلانیہ پرانی پونچھ کے سالانہ عرس شریف کی محفل زیارات سادات جیلانیہ پرانی پونچھ کے قرب میں واقعہ جامعہ مسجد جیلانیہ میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام چل رہے دینی ادارہ جامعہ معینیہ رضویہ خواجہ غریب نواز ہاسٹل پونچھ کے چار بچوں کے سروں پر دستارِ حفظ بھی سجائی گئی۔
یہاں پر الحاج عبدالعزیز میرکی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں حضرت مولانا مفتی سید عارف حسین شاہ صاحب کے فرزند حضرت سید ظہران علی نے اتر پریش بہرائج سے آکر شمولیت کی۔ اس پروگرام میں جیّد علمائے کرام۔ معزز شہری سماجی سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شمولیت کی۔
آپ کو بتا دیں کہ المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ ضلع پونچھ کا ایک ایسا ادارہ ہے جس میں کثیر تعداد غربہ مساکین یتیم لاچارو مجبور بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں جن کے جملہ اخراجات ٹرسٹ کے ذمہ ہیں اس وقت بھی خواجہ غریب نواز ہاسٹل پنچ میں تقریبا 80 کے قریب طلبہ دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے اج چار بچوں نے قران عظیم مکمل حفظ کیا جن کے سروں پر حفظ کی دستار سجائی گئی اس موقع پر مقررین نے اہل دے حضرات سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ کا تعاون کریں تاکہ اس طرح کے مزید سماجی ملی فلاحی و اصلاحی کام سر انجام دیے جا سکے ۔
اس موقع پرحافظ خواجہ محمّد عمر ولد خواجہ عبدالرحمن بائلہ منڈی پونچھ،حافظ محمد فاروق ولد عبدالرشید بائلہ منڈی پونچھ،حافظ سہیل حسین ولد منیر حسین اتولی منڈی پونچھ،حافظ الطاف حسین ولد محمد فاروق سلوتری حویلی پونچھ کی دستار بندی کی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا