کاہرہ کے پہاڑی علاقے ترقی یافتہ دور میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

مقامیعوام نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی
شاہ محمد ماگرے
کاہرہ ؍؍جہاں مرکزی سرکار ملک کی تمام ریاستوں کی یکساں تعمیر و ترقی کے لیے منصوبے مرتب کرتی ہے وہیں ان منصوبوں کو زمینی سطح پر باعمل بنانے کے لیے ریاستی انتظامی ولیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اگرچہ ضلع انتظامیہ افسران ہی اپنے فرائض سنجیدگی سے انجام دینے کی بجائے غفلت کی نیند سو جائیں تو مرکزی و ریاستی سرکار کے ترقیاتی منصوبے زمینی سطح پر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے ضلع ڈوڈہ کے تحصیل کاہرہ کے پہاڑی علاقہ ٹانٹہ جن میں کشٹھواہ کٹھل گنوڑی درمن وانی پورہ ماگرے محلہ میں500 گھروں پر مشتمل یہ آبادی ابھی بھی اس ڈیجیٹل دور میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
وہیں لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ خواب میں سوئی ہوئی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے کہ جب موسم خراب ہوا جاتاہے تو تین سے چارفٹ برف گرتی ہے تو ایسے حالات میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔،قا،ی عوام کا کہنا ہے کہضروریات زندگی کا سامان اپنے کندھوں پر اٹھا کر میلو ںپیدل سفر طے کررہے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنرا ور ضلع انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقہ جات میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات کا اہتمام کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا