ایمان کے تحفظ کیلئے محبت رسولﷺ کا ہونا لازمی

0
0

بغیر محبت رسولﷺ ایمان مکمل نہیں ہے: مفتی نذیر احمد قادری
ایم شفیع رضوی
مانسر ؍؍ مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کے صوبائی صدر و ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں کے سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے نماز جمعہ کے موقعہ پر جامع مسجد شریف چڑھاواہ مانسر میں حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ اہل ایمان لوگوں کے لئے محبت رسول ﷺ ہونا لازمی اور ضروری ہے بغیر محبت رسول ﷺ ایمان مکمل نہیں ہو سکتا کیونکہ موجودہ پرفتن دور میں مسلمانوں کے عقائد و نظریات پر اور ایمان پر چوطرفہ حملے کیے جا رہے ہیں مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔
عقائد و نظریات پر بھی شیطانی حملے ہو رہے ہیں مسلمانوں کے دلوں میں سے محبت رسول ﷺکو ختم کر کی کوششیں جاری ہیں لہذا ہر مسلمان اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے اراستہ کرتے اپنے بچوں کے دلوں میں محبت رسولﷺ پیدا کریں جس سینے میں محبت رسول ﷺ ہوتی ہے ایسا شخص دنیا کے ہر فتنے سے محفوظ رہتا ہے جن بچوں کی تعلیم و تربیت قرآن پاک کی رہنمائی اور صاحب قران کی تعلیمات کے مطابق تربیت کی جاتی ہے وہ بچہ ہمیشہ باخلاق باکردار بنتا ہے دنیا کے ہر کام میں کامیاب و کامران ہوتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا