ہٹی وارہ پلوامہ کے حاجی عبدالغنی ڈار انتقال کرگئے

0
0

جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کا اظہار رنج
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍وادی کے معروف سوشل ورکر اور جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین نے سابقہ میڈیکل اسسٹنٹ عبدالغنی ڈار کے والد کے انتقال پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حاجی غلام نبی ڈار ساکنہ ہٹی وارہ پلوامہ گزشتہ روز اس دارفانی سے رحلت فرما گئے ان کے انتقال پر جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین مجید ناربلی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
ایک تعزیتی پیغام میں نامور سوشل ورکر غمگین مجید نے کہا کہ مرحوم غلام نبی ڈار نہایت ہی شریف النفس انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ غمگین مجید ناربلی نے ہٹی وراہ جاکر وہاں مرحوم کے فرزند عبدالغنی ڈار ،داماد فردوس احمد اور موزن کے علاوہ دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا