جموں کشمیر انتظامیہ گجربکروال قبیلہ کے لوگوں کو ہراساںکرنا چھوڑ دے :چودھری محمد شریف جنگل

0
0

کہاگجربکروال قبیلہ امن پسند اور محب وطن ہے ،گجر بکروال قبیلہ کی بستیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
ایم شفیع رضوی
کٹھوعہ؍؍نوجوان سماجی کارکن و بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے یوٹی نائب صدر چوہدری محمد شریف جنگل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر حکومت انتظامیہ گجربکروال قبیلہ کے لوگوں کو ہراساں و پریشاں کرنا بند کر آخر کیوں بار بار گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہی بستیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور قبیلہ کے آشیانوں کو ہی کیوں اجڑنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔موصوف نے کہا کہ پنچائت منجلی کٹھوعہ میں ستر سالوں سے رہائش رکھنے والے لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر ہونے پر انتظامیہ کی طرف سے مجبور کیا جارہا ہے آخر انتظامیہ کو گجر بکروال بستیاں ہی کیوں نظر آتی ہیں زمین خالی کرنے کے لئے گجر بکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ امن پسند اور محب وطن لوگ ہیں جو ہمیشہ ہر انتظامیہ اور ہر حکومت کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں ۔
اپنے کام سے مطلب رکھتے ہیں دن رات محنت مزدوری کر کے کئی سال کا رسہ لگا کر اپنے اسیانے تعمیر کیے جنہیں اب انتظامیہ جبرا توڑنے پر امادہ ہو چکی ہے گجربکروال قبیلہ ایک صابر قبیلہ ہے اس قبیلے کو مجبورا سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سہنا سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کے نام حکم نامہ جاری کر کے گجر بکروال قبیلہ کی بستیوں کو تحفظ فراہم کریں غریب لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر ہونے پر مجبور کرنے سے روکا جائے انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ وہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے اس پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے کام کرتی لیکن بجائے قبیلہ کے لوگوں کی مدد کرنے کے ان کے خود کے بنائے ہوئے اشیانوں کو اجاڑنے پر آمادہ ہو چکی ہے جو نہایت ہی افسوس کن ہے اور جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا