مختلف علاقہ جات سے وفود نے ترقیاتی مسائل کو اٹھایا اور ازالے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے بی جے پی کے نائب صدر اور سابق میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے بی جے پی کے سکریٹری وکاس چودھری اور سوچھ بھارت ابھیان کے کنوینر دل بہادر سنگھ جموال کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر، تریکوٹہ نگر جموں میں عوامی دربار منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے مطالبات اور شکایات لے کر آئے تھے۔
وہیںچندر موہن گپتا نے دربار کے موقع پربات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے بعد عوام میں جوش و خروش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی سے بہت امیدیں ہیں جنہوں نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا کیونکہ یہ اس کی ترقی میں رکاوٹ تھا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ جموں و کشمیر نے متنازعہ آرٹیکلز کی منسوخی کے بعد بے مثال ترقی اور عوامی اطمینان کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 370 کے خاتمے کے بعد ہی محروم طبقات کو ان کے حقوق ملے اور نظر انداز اور مظلوم طبقات کو انصاف فراہم کیا گیا۔