مقررین نے علاقائی زبانوں کے استعمال پر زوراورکثیر لسانی کی اہمیت کو اجاگر کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بین الاقوامی یوم مادری زبان کے موقع پر ایور گرین پبلک ہائی اسکول پلاں والا ضلع جموں میں شکشا سنسکرت اتھن نیاس جموں کشمیر اور لداخ پرانت کے اشتراک سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پراسکول کے طلباء نے مادری زبان کا عالمی دن خوشی سے منایا۔واضح رہے مادری زبانوں کے عالمی دن کا اعلان نومبر 1999 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کی جنرل کانفرنس نے کیا تھااور مادری زبان کا عالمی دن منانے کا خیال بنگلہ دیش کی پہل تھا۔
اس موقع پرکثیر لسانی تعلیم: سیکھنے اور بین السطور سیکھنے کا ایک ستون کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔وہیں پروفیسر ڈاکٹر کرن سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے علاقائی زبانوں کے استعمال پر زور دیا اور اپنی تقریر میں کثیر لسانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔واضح رہے یہ پورا پروگرام پروفیسر ڈاکٹر کرن سنگھ کوآرڈینیٹر ودھاالیہ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔