پارٹی لیڈران کوپارلیمانی انتخابات قریب آنے کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہر ضرورت مند کو فائدہ پہنچانے کے لئے مودی حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے بھاجپا ریاستی صدر رویندر رینا نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار مودی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی عوامی فلاحی اسکیموں سے سماج کے ہر ضرورت مند کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت مندوں اور نظر انداز کیے گئے لوگوں کے لیے اپنے نقطہ نظر کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، بی جے پی جموں و کشمیر میں "لبھارتی سمپرک ابھیان” شروع کرے گی، جس میں پارٹی کارکنان مودی حکومت کی اسکیموں کے موجودہ استفادہ کنندگان سے صحیح اطلاق، تعاقب اور عمل درآمد کے بارے میں جانیں گے۔
واضح رہے رویندر رینا نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں پارلیمانی حلقہ پربھاریز، ضلع پربھاریوں، ضلعی صدور، منڈل صدور، اور دیگر سینئر لیڈروں کی میراتھن جائزہ میٹنگ کے دوران کیا جہاں پارٹی کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔
وہیںرویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے ان تمام سالوں میں انتھک محنت کی ہے تاکہ مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ مستحق لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید سینئر لیڈروں سے کہا، خاص طور پر وہ لوگ جنہیں "لبھارتی سمپرک ابھیان” کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ہر اس فرد کی نشاندہی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انہیں مزید کہا کہ پارلیمانی انتخابات قریب آنے کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں تیز کریں۔