علمائے جماعت اہلِ سنت پونچھ کی جانب سے جامعہ انوار العلوم میں اہم اجلاس منعقد

0
0

25 فروری کو شبِ برآت کی اجتماعی تقریب مرکزی عیدگاہ مسجد پونچھ میں منعقد کرنے کا لیا فیصلہ
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں علمائے جماعت اہلِ سنت نے جماعتِ اہلِ سنت کے مرکز جامعہ انوار العلوم پونچھ میں مفتی فاروق حسین مصباحی و حافظ عبدالمجید مدنی کی زیرِسرپرستی ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں امسال 25 فروری 2024 عیسوی بروزِ اتوار کو اجتماعی طور پر شبِ برآت کی جامع تقریب مرکزی عیدگاہ کی جامع مسجد شریف میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس میں علمائے کرام شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شبِ برآت، شعبان و رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ کی فضیلت و اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔
اس کے علاوہ اس دن رات دس بجے عشاء کی نماز وہیں ادا کی جائے گی اور شب منانے کے بعد دوسرے روز سحری کا اہتمام بھی شرکاء کے لیے رہے گا۔اس ضمن میں مفتی فاروق حسین مصباحی و حافظ عبدالمجید مدنی نے اہلِ پونچھ بالخصوص اہلِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس متبرک شب کو ایک ہی جگہ جہاں اس شب کی جامع تقریب منعقد ہونی ہے جو مرکزی عیدگاہ اسلامیہ پونچھ کی جامع مسجد شریف ہے میں تشریف لاکر شب کی اہمیت و افادیت پر علمائے کرام کے خطاب کو سماعت کریں اور شب کو بیدار ہوکر عبادت کر ثواب حاصل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا