ڈی ڈی سی نے پکھرپورہ نے مرحوم کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا
منظور پکھرپوری
پکھرپورہ // موہالی پنجاب کے نزدیک پکھرپورہ کے نوجوان کی سڑک کے ایک المناک حادثہ میں موت پر مرحوم کے گھر پر تیسرے روز بھی تعزیت پْرسی کا سلسلہ جاری رہا اس سلسلے ڈی ڈی سی پکھرپورہ نے مرحوم نوجوان کے گھرجاکر تعزیت پْرسی کی وسطی ضلع بڈگام پکھرپورہ کے نوجوان نامی محمد اسلم میر جو کہ گزشتہ اتوارکو علی الصبح موہالی چندی گڑھ شاہراہ پر سڑک کے ایک المناک حادثہ میں جاں بحق ہوئے مرحوم کے موت پر پورے علاقے میں ہر چہرہ اداس اور ہر آنکھ نم نظر آرہی ہے اور تیسرے روز بھی تعزیت پْرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ڈی سی پکھرپورہ بشیر احمد ڈار نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی آخر پر ڈی ڈی سی پکھرپورہ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سڑک کے اس المناک حادثہ کی مکمل تحقیقات کرکے مرحوم کے لواحقین کو بھرپور امداد فراہم کریں۔