سینک اسکول نگروٹہ نے ڈاکٹر پنکج چندن اور ان کی ٹیم کے ذریعہ جنگلی حیات سے متعلق آگاہی پر لیکچر کا اہتمام کیا

0
0

محفوظ بقائے باہمی کو یقینی بنانے کے لیے جنگلی حیات کے رویے اور رہائش گاہوں کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍ہمالیائی ماحولیات اور جنگلی حیات کے ماہرڈاکٹر پنکج چندن نے سینک اسکول نگروٹہ کے آڈیٹوریم میں ایک دلچسپ اور معلوماتی آگاہی لیکچر دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر پنکج چندن نے محفوظ بقائے باہمی کو یقینی بنانے کے لیے جنگلی حیات کے رویے اور رہائش گاہوں کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس دوران ایک دلکش اینی میٹڈ ویڈیو کی نمائش کی گئی، جس میں جنگلی حیات کے مقابلوں اور مناسب جوابات کے مختلف منظرناموں کی عکاسی کی گئی۔انہوں نے جنگلی جانور کا سامنا کرتے وقت کیا کرنا چاہیے اس بارے میں عملی رہنما اصولوں پر جامع بحث کی گئی۔وہیںاویندریلا سانیال، سینئر ریسرچ اسکالر نے خطرات کو کم کرنے اور ذاتی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔
تاہم لیکچر میں موجود تمام کیڈٹس اور اسٹاف ممبران کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔وہیں سیکھنے کے متحرک ماحول کو فروغ دیتے ہوئے سوالات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔دریں اثناء ڈاکٹر پنکج چندن کا لیکچر بہت فائدہ مند ثابت ہوا، جس سے سامعین میں جنگلی حیات کے مقابلوں کے بارے میں بیداری اور تیاری میں اضافہ ہوا۔وہیں معلوماتی سیشن جنگلی حیات کے ساتھ بات چیت کرتے وقت ذمہ دارانہ رویے پر عمل کرنے کی تجدید عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا