کسان لیڈر رامپال جاٹ دہلی کوچ کرنے سے پہلے گرفتار

0
0

جے پور، // کسان مہاپنچایت کے قومی صدر رامپال جاٹ کو کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریداری کی گارنٹی کا قانون بنانے کا مطالبہ کرنے والے کسانوں کے پانچ سو ٹریکٹروں کے ساتھ دہلی کوچ کرنے سے قبل بدھ کی صبح ضلع اجمیر میں گرفتار کر لیا گیا۔
کسان مہاپنچایت کے ریاستی یوتھ جنرل سکریٹری پنٹو یادو نے کہا کہ مسٹر رامپال جاٹ کا تعلق ضلع اجمیر کے ارائی سے ہے۔
وہ تقریباً 5.30 بجے سیل گاؤں میں کسانوں سے بات کر رہے تھے جب پولس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پورے گاؤں میں غصہ پھیل گیا اور کسان اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کرنے لگے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ راجستھان کے کسان حکومت کے اس طرح کے دھوکے کو برداشت نہیں کریں گے۔
کسان مہاپنچایت کے یوتھ ریاستی صدر رامیشور پرساد چودھری نے کہا کہ پولس نے مسٹر جاٹ کو گرفتار کر کے ان کا فون بند کر دیا۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ ایم ایس پی پر خریداری کی ضمانت دینے والا قانون بنانے اور کسانوں کے مقامی مسائل پر بدھ کے روز دہلی تک مارچ کرنے کی کال دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسان گرفتاری کے خلاف ریاست میں ٹونک سمیت متعدد مقامات پر سڑکوں پر اتریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسان اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ ہائی وے پر جائیں گے۔
مہاپنچایت کے ریاستی کنوینر ستیہ نارائن سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کی پرامن تحریک کو بھی کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایم ایس پی پر خریداری گارنٹی کا قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے پرامن اور پرسکون تحریک شروع کرنے سے پہلے ہی کسانوں اور کسان لیڈر رامپال جاٹ کو گرفتار کرنا آمریت کی انتہا ہےاور مرکز کی مودی حکومت کے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے والی مہاپنچایت نے اعلان کیا تھا کہ کسان بدھ کے روز 500 ٹریکٹروں کے ساتھ جے پور پہنچیں گے اور ایم ایس پی پر خریداری کی ضمانت دینے کے قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کوچ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا