مختار احمد
گاندربل؍؍ سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نصرت علی حکاک کی ہدایت پر اور اسرار النبی چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کنگن کی صدارت میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کنگن نے زونل ایجوکیشن آفس میں "عالمی سماجی انصاف کا دن” منایا گیا .اس پروگرام میں آنگنواڑی کارکنان، سپروائزر، اساتذہ، ریسورس پرسن ایڈوکیٹ سجاد احمد خان، اسٹاف ممبران اور تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کنگن کے پی ایل وی، صدر ایس ٹی ونگ ہیومن رائٹس اینڈ اینٹی کرپشن فورم جموں کشمیرفاروق احمد کھٹانہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ ریسورس پرسن ایڈووکیٹ سجاد احمد خان نے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم سماجی انصاف ہر سال 20 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن سماجی عدم مساوات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور لوگوں کو غربت، جنسی شناخت اور حیاتیاتی تعصب، مذہبی تعصب کو دور کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 2007 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اعلان کیا کہ سال 20 فروری کو سماجی انصاف کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ سماجی انصاف کا مقصد یہ ہے کہ سماجی انصاف کو بہتر بنانا قومی اور بین الاقوامی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن و سلامتی کی عدم موجودگی میں سماجی ترقی اور سماجی انصاف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے NALSA کی مختلف اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی جن کا مقصد معاشرے سے غربت کو دور کرنا ہے۔ قاضی مشتاق احمد ٹیچر اور صدر ایس ٹی ونگ ہیومن رائٹس اینڈ اینٹی کرپشن فورم جموں و کشمیر فاروق احمد کھٹانہ نے بھی عالمی سماجی انصاف کے دن پر روشنی ڈالی۔