وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں ایمس کا افتتاح کیا

0
0

گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 12 ہو گئی ہے،ایم بی بی ایس کی نشستیں 500 سے بڑھ کر 1300 ہوگئی ہیں: وزیر اعظم
کہاایمس جموں کے شروع ہونے کے بعد، جموں کے لوگوں کو خصوصی طبی علاج حاصل کرنے کے لیے اب دہلی نہیں جانا پڑے گا
لازوال ڈیسک
جموںوزیر اعظم نریندر مودی نے جموں ایمس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 12 ہو گئی ہے،ایم بی بی ایس کی نشستیں 500 سے بڑھ کر 1300 ہوگئی ہیں۔وزیر اعظم نے کہاایمس جموں کے شروع ہونے کے بعد، جموں کے لوگوں کو خصوصی طبی علاج حاصل کرنے کے لیے اب دہلی نہیں جانا پڑے گا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ اسی طرح، اسی مدت میں، جموں و کشمیر میں ایم بی بی ایس کی نشستیں 500 سے بڑھ کر 1300 ہوگئی ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ "2014 سے پہلے جموںو کشمیرمیں پی جی میڈیکل سیٹیں نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یونین ٹیریٹری میں 650 پی جی میڈیکل سیٹیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں 35 نئے نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالجز بھی بن رہے ہیں جس سے نرسنگ کی نشستوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ایمس جموں کا افتتاح کرنے پر، وزیر اعظم نے کہاکہ مرکزی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں 15 نئے ایمس کا اضافہ کیا ہے، جن میں دو صرف جموں و کشمیر میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے ملک کے تمام شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کی تیز رفتاری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 2047 تک ہندوستان کے وکشت بھارت بننے کے اپنے ویڑن کو دہرایا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس وژن کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وِکِسٹ جموں و کشمیر وِکِسٹ بھارت کے لیے ایک پیشگی شرط ہے اور جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کے مختلف ترقیاتی اور ترقی کے منصوبوں کا مقصد اس وڑن کو حقیقت میں پورا کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا