موجود حکومت ہر محاذ پر نا کام ثابت :غلام احمدمیر

0
0

ہمارا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف عوامی خدمات انجام دینا ہے: اعجاز احمد خان
محمد شفیع رضوی

  • ریاسی ؍؍آج ضلع ریاسی کے درماڑی کی سرزمین پر ممبر اسمبلی گول ارناس چوہدری اعجاز احمد خان کی زیر نگرانی کانگرس پارٹی کی ایک عظیم کانفرنس ہوئی جس میں درماڑی کے قرب و جوار سے بڑی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی اور مقررین کے خطابات کو سماعت کیا اکثر مقررین نے ممبر اسمبلی اعجاز احمد خان کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے شاہد ہی کوئی ایسا لیڈر ہو گا جو قوم کی ہمدردی کے ساتھ کام کرتا ہو اعجاز احمد خان نے اپنے سیاسی کیریئر میں بڑے بڑے پروجیکٹ پر کام کیا ہے اس کانفرنس کی صدارت کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کر رہے تھے جی اے میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجود حکومت ہر محاذ پر نا کام ثابت ہوئی ہے ریاستی عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ہر سیکٹر میں بری طرح ناکام ہوتی جا رہی ہے پانی بجلی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں ۔کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں ہر سہولت فراہم کی جاتی تھی اور کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں شروع کیے گئے پروجیکٹ پر ربن کاٹ کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے ۔کوئی بھی نیا پروجیکٹ موجودہ حکومت نے شروع نہیں کیا ہے اور پی ڈی پی بی جے پی نے اگر کوئی کام کیا ہے تو وہ صرف اور صرف لوگوں کو آپس میں ذات پات اور مذہب پر لڑانے کا کام کیا ہے ایسے کام پر آپ لوگوں موجودہ حکومت کی تعریف کر سکتے ہیں ۔باقی رہا ترقیاتی کام تو وہ زیرو ہے کانفرنس میں دیگر کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا جن میں رگزین جورا،رمن بھلا ،گلزار وانی ،الحاج ممتاز احمد خان ممبر اسمبلی گلاب گھڑ مہور اور اعجاز احمد خان ممبر اسمبلی گول ارناس نے بھی خطاب کیا ۔اعجاز احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کے ہمارا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف عوامی خدمات انجام دینا ہے میرا آپ لوگوں سے وعدہ ہے کہ میں ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کی خدمت کر تا رہوں گا آپ لوگ مجھے خدمت کرنے کا موقع فراہم کرتے رہیں کانگریس پارٹی کا دروازہ ہر خاص و عام کے لئے ہر وقت کھلا ہے اور پارٹی امن و بھائی چارے کی ہمیشہ سے خواہ رہی ہے موجودہ دور کی حکومت چاہئے وہ ریاست کی ہو یا مرکز کی حکومت اس نے ہندوستان میں بد امنی پھیلائی ہے ہندوستان کسی ایک قوم کا نہیں ہے بلکہ ہندوستان ایک گلدستہ ہے جس میں ہر قسم کے پھول ہیں جن سے ایک خوبصورت چمن کی مثال ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا