سٹیٹ ٹیکسز اَفسران کیلئے صلاحیت سازی پروگرام کا اِنعقاد

0
0

جموں؍؍ جموں و کشمیر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے انسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف اِنڈیا (آئی سی اے آئی) کے اشتراک سے آج یہاں سٹیٹ ٹیکسزاَفسران (ایس ٹی او) کے لئے گڈز اینڈ سروس ٹیکسز کی مختلف دفعات پر ایک روزہ صلاحیت سازی پروگرام اِنعقاد کیا۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کمرشل ٹیکسز پریڈیمان کرشن بھٹ نے ایڈیشنل کمشنر (ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ) جموں نمرتا ڈوگرہ اور ایڈیشنل کمشنر (ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ) کشمیر شکیل مقبول کے ہمراہ ایکسائز اینڈ ٹیکسزیشن کمپلیکس میں ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔
انسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف اِنڈیا کے ریسورس پرسنوںنے ایس ٹی اوز کے لئے اِستفساری اور معلوماتی لیکچر دیا۔پہلے سیشن میں دہلی سے آئی سی اے آئی کے ریسورس پرسن سی اے اَرچنا جین نے آڈِٹ، ٹیکس انوائسز کی اقسام، ڈیبٹ اور کریڈٹ نوٹوں پر اِنٹرایکٹو لیکچر دیا اور مثالوںسے آڈِٹ کے تمام پہلوؤں کا اچھی طرح سے احاطہ کیا۔ اُنہوں نے تمام انوائسز کی کراس چیکنگ پر زور دیا تاکہ مناسب جانچ پڑتال کی جاسکے اور قواعد کی کتابوں میں لکھے گئے قوانین کو سخت کیا جاسکے۔ دوسرے سیشن میں سی اے ترون اروڑہ نے اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ کا احاطہ کیا اور آئی ٹی سی س منسلک تمام اجزأ کی وضاحت کی۔ اُنہوں نے جی ایس ٹی کے تحت آئی ٹی سی کی جانچ اور تجزیہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کمشنر سٹیٹ ٹیکسز پڈیمان کرشن بٹ نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ آڈِٹ ٹیکس نظام کا بہت اہم جزو ہے اور تمام اَفسران کو اکاؤنٹنگ کے اصولوں اور اکاؤنٹنگ کے دیگر طریقہ کار سے اچھی طرح واقف ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے آڈِٹ مشاہدات حقائق پر مبنی ہونے چاہئیں تاکہ اسے چیلنج نہ کیا جا سکے۔کمشنر نے اَپنے تجربے کا اِظہار کرتے ہوئے کہاکہ آڈِٹ کرنے والے ٹیکس اَفسران کو اس عمل کے ساتھ تربیت دی جانی چاہیے اور اُمید ہے کہ ورکشاپ ان کے تمام شکوک و شبہات کو دور کرے گی اور موضوع کے بارے میں تفہیم کو واضح کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سیشن کا اہتمام افسران کے مضامین کی معلومات کو بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے اور امید ہے کہ جو لوگ اس پروگرام سے فائدہ اٹھاتے ہیں وہ نئی چیزیں سیکھنے کے لئے اَپنی صلاحیتوں کو نکھاریں گے تاکہ جو اسائنمنٹ مختص کی گئی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔نمرتا ڈوگرہ نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے آئی سی اے آئی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صلاحیت سازی پروگرام نہ صرف محکمے کے ٹیکس افسران کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاتا ہے بلکہ ملک کی وسیع تر اِقتصادی ترقی کے لئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمیونٹی کے مابین اہم شراکت داری کو بھی فروغ دیتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا