پولیس اسٹیشن سانبہ اور وجئے پور کے دائرہ اختیار میں تین گاڑیوں کو ضبط کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ضلع میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے، سانبہ پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ اور پولیس اسٹیشن وجئے پور کے دائرہ اختیار میں تین گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل/کان کنی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔وہیںتھانہ سانبہ کی پولیس ٹیموں نے ایس ایچ او پی ایس سانبہ کی سربراہی میں اور انچارج پولیس چوکی مانسر کی سربراہی میں پولیس چوکی مانسر نے ایک ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ڈمپر کو ضبط کیا ہے۔اسی طرح، پولیس اسٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس وجئے پور کی سربراہی میں علاقے میں گشت ڈیوٹی کے دوران ایک ٹریکٹر ٹرالی کو ضبط کیا ہے۔تاہم مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ، سانبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔