لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے ترجمان وائی وی شرما نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مندروں کے شہر جموںطے شدہ دورے پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد مودی جموں شہر پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں بھی آیا ہے جب وزیر اعظم ایودھیا میں رام للا مندر کے "پران پرتیشتھا” میں شامل تھے۔ انہوں نے دبئی میں بی اے پی ایس کے سوامی نارائن مندر کا بھی افتتاح کیا اور یو اے ای اور ہندوستانی حکومت کے حکام کے درمیان قریبی تعلق افتتاحی تقریب کے تمام ناظرین کے لیے نمایاں تھا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کا ذکر کیا۔