بی ایس ایف نے سچیت گڑھ میں سرحدی تقریبات کو بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا

0
0

بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کو موجودہ دو دن سے بڑھا کر ہفتے میں چار دن کرنے کا اعلان کیا
لازوال ڈیسک

سچیت گڑھ ؍؍چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس وائی بی کھرانیہ کے ساتھ جموں کے علاقے سے متصل بین الاقوامی سرحد سے متعلق اہم مسائل پر بات چیت کی ۔ ڈی کے بورا آئی جی بی ایس ایف جموں فرنٹئیر نے اس وقت بارڈر سیکورٹی فورس کی طرف سے کی جا رہی مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا ایک مختصر جائیزہ پیش کیا ۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے اسپیشل ڈی جی بارڈر سیکورٹی فورس نے بی او پی اوکٹرائی سچیت گڑھ میں بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کو موجودہ دو دن سے بڑھا کر ہفتے میں چار دن کرنے کا اعلان کیا جو اب ہر منگل ، جمعرات ، ہفتہ اور ایوار کو منعقد کیا جائے گا ۔ وائی بی کھرانیہ نے یہ بھی بتایا کہ توسیعی تقریبات میں مختلف قسم کی سرگرمیاں اور تقریبات بشمول ثقافتی پرفارمنس ، مقامی کھانوں کی نمائش ، سووینئر شاپنگ پوائینٹس اور بہت کچھ شامل ہوں گی۔ چیف سیکرٹری نے تقریب کی تعداد میں اضافے کے اہم اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ سرحدی علاقے کے مکینوں کا مسلسل مطالبہ رہا ہے ۔ یہ تقریب سرحدی سیاحت کو فروغ دینے ، اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور اس علاقے کے بھر پور ثقافتی اور قدرتی ورثے کو اجاگر کرنے کا ایک قابل ذکر موقع پیش کرتی ہے جو دنیا بھر میں اپنے دلکش گھرانہ ویٹ لینڈز اور تاریخی شری رگھوناتھ جی مندر کیلئے مشہور ہے ۔ اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہ حالیہ برسوں میں جموں و کشمیر میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔
چیف سیکرٹری نے مثبت امید ظاہر کی کہ چوکی پر تقریب کی اعلان کردہ توسیع سے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد اس علاقے کی خوبصورتی اور دلکشی کو اپنانے اور دیرپا یادیں پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ اتل ڈولو نے سیاحت کے نقشے پر اس خطے کے پروفائل کو ایک لازمی سیاحتی مقام کے طور پر بلند کرنے کیلئے بھی تعاون کا یقین دلایا جو سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے سرحدی باشندوں کیلئے خوشحالی کا پیغام دے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا