وزیر اعظم کے آئندہ دورہ کے سلسلے میں جموں ضلع مہیلا مورچہ کے اجلاس کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں و کشمیر بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر سنجیتا ڈوگرہ نے جموں ضلع مہیلا مورچہ کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں تینوں منڈل صدور اور ان کی ٹیموں نے شرکت کی۔یہ میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ دورہ جموں اور 20 فروری کو ایم اے اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہونے والی عوامی ریلی پر تبادلہ خیال کے لیے بلائی گئی تھی۔وہیںسنجیتا ڈوگرا نے میٹنگ میں جاری شکتی وندنا پروگراموں کا بھی جائزہ لیا اور جموں و کشمیر میں خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والے زیادہ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس اور این جی اوز تک پہنچنے اور پارٹی کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنے پر زور دیا۔
سنجیتا ڈوگرا نے جموں ضلع کے تینوں منڈلوں کی مہیلا مورچہ کی ٹیموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے منڈل کے ہر علاقے میں پہنچ کر خواتین سے رابطہ کریں اور انہیں وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں آگاہ کریں اور ان سے اپیل کی کہ وہ 20 فروری کو بڑے پیمانے پر عوامی ریلی کے مقام پر پہنچیں۔