بگہ گلاب گڑھ سڑک پرحادثہ،راجوری کا نوجوان لقمہ اجل

0
0

مہور پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کیں
شاہ نواز
مہور؍؍ سب ڈویژن مہور کی بگہ گلاب گڑھ سڑک پر حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مہور کی بگہ گلاب گڑھ سڑک پر سڑک کی تعمیرکاکام چل رہا ہے اور اس دوران بگہ سے دو کلومیٹر دور انگرالہ کی جانب (رولر) جو کہ جی ایس بی پر رولنگ کررہا تھا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کم از کم دو کلومیٹر نیچے دریا کے کنارے کھائی میں جا گرا اور نوجوان بھی رولر کے ساتھ ہی لڑھک کر دریا کے کنارے پہنچا۔
تاہم حادثہ میں نوجوان موقع پر ہی دردناک موت کا شکار ہو گیا۔ وہیںحادثہ پیش آتے ہی گاؤں بدر کے مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور نعش کو کنارے اْٹھایا۔ اس کے بعد خبر موصول ہوتے ہی سڑک کی تعمیرات پر کام کرنے والے دیگر لوگ اور مہور پولیس موقع پر پہنچے اور نعش کافی مشقت کے بعد دشوار گزار راستے سے ہوتے ہوئے سڑک پر پہنچائی۔
واضح رہے حادثے میں لقمہ اجل ہونے والے نوجوان کی پہچان عبدالرحمان ولد محمد مشری قوم گجر ساکنہ درہال ضلع راجوری عمر 28سال کے طور پر ہوئی ہے۔ بعدازاں نعش کو سی ایچ سی مہور پہنچایا گیا جہاں پر نعش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔وہیں مہور پولیس نے ایک ضمن ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا