جالندھر // پنچاب کے گورداسپور ضلع میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی شام ایک پاکستانی شہری کو گورداسپور ضلع کے گاؤں ٹھاکر پور کے قریب بین الاقوامی سرحد پار کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
یہ پاکستانی شہری ہندوستانی علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پکڑا گیا پاکستانی شہری انجانے میںہندوستانی سرحد میں داخل ہوا تھا اور اس کے پاس سے جو چیزیں برآمد ہوئی تھیں، وہ قابل اعتراض نہیں تھیں۔
بی ایس ایف نے گرفتار شخص کو مزید تفتیش کے لیے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔