فاسٹ فوڈ کے مضر اثرات!

0
0

آئے دنوں نہ صرف نوجوان نسل بلکہ بزرگ، بچے سب ہی لوگ فاسٹ فوڈ کو اپنے کھانے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔جبکہ اس کی شروعات محض چند دہائیوں قبل مغربی ممالک سے ہوئی تھی آج آہستہ آہستہ یہ کھانے ہندوستان بھر کی گلیوں کوچوں تک پہنچ گئے ہیں۔جبکہ ابتدا میں فاسٹ فوڈ ذائقے میں کم تر تھا جس کی وجہ سے یہ اتنا خاص لوگوں کو پسند نہ آیا، یوں یوں وقت گزا لوگوں کا دھیان برگر اور برگر کی مختلف اقسام کی طرف بڑھنے لگا۔ وہیں آج کے دور میں فاسٹ فوڈ سب سے جلدی تیار ہونے والا کھانا ہے جو کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ وغیرہ میں بہت جلد آسانی سے کم وقت میں آرڈر پر دستیاب ہوتا ہے۔ دیگر دیسی کھانوں کے مقابلے میں ان کھانوں میں ایک تو غذایت کم ہوتی ہے دوسرا یہ گھر کے بنے عام کھانوں سے مہنگے بھی ہوتے ہیں۔ آج کل لوگ جلد اور کم وقت میں ہونے والی اشیائ￿ کی طرف رجحان زیادہ بڑھا رہے ہیں، خاص طور پر آج کے دور کی نوجوان نسل فاسٹ فوڈ کو خریدنا اور اس پر زیادہ فضول خرچ کرنا پسند کرتی ہے۔لیکن وہیں اگر بات کی جائے ان کھانوں کے نقصانات کی تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا یہ کھانے ایک میٹھا زہر ہیں۔کیونکہ اس طرح کے کھانوں میں بہت زیادہ کیلیریز موجود ہوتی ہیں، جو کہ خطرناک بیماریوں کو جنم دیتی ہیں جن میں جسم میں کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا بڑھ جانا فہرست کے اول درجے میں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ غذا انسانی جسم کیلئے بے حد ضروری ہے۔ مگر جہاں انسان سارا دن کام کرتا ہے اور کام کے دوران اپنی خوراک کا دھیان نہیں رکھ پاتا اسلئے سب جنک فوڈ کا سوچتے ہیں لیکن اگر اپنی صحت پر دھیان نہیں دیں گے تو ہم ایک توازن زندگی نہیں گزار سکتے اور ایک اچھے کامیاب معاشرے کو تشکیل نہیں دے سکتے۔ وہیں ایک صحت مند زندگی کا ضامن ہونے کیلئے فاسٹ فوڈ کے مضر اثرات پر نطر ڈالنا بھی بہت ضروری ہے۔یاد رہے دل کے امراض پھلینے کی سب سے بڑی وجہ فاسٹ فوڈ کا استعمال ہے اور یہ استعمال جوان نسل میں بے حد عام ہے۔ اگر نوجوان دل کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں فاسٹ فوڈ کو چھوڑ کر سبزیوں اور چکنائی سے پر?یز کر کے اپنی روزمرہ کی روٹین میں ورزش کو اپنا معمول بنا کر اپنی صحت کو اچھا بنانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔تاہم اس کیلئے سرکار اور محکمہ صحت کے علاوہ ملک بھر میں دیگر کھانے کی آشیائ￿ کی دیکھ بھال اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والی ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ کریں اور ملک بھر کی گلی کوچوں میں بیچے جانے والے ان فاسٹ فوڈ کھانوں کی شناخت کریں کہ یہ کھانے انسانی صحت کیلئے کتنے مضر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا