سانبہ پولیس کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف جنگ جاری

0
0

غیر قانونی کان کنی کے سلسلے میں 2 ڈمپروں سمیت 3 گاڑیاں ضبط کی
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍غیر قانونی کان کنی کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، سانبہ پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ اور پولیس اسٹیشن رام گڑھ کے دائرہ اختیار میں دو ڈمپر سمیت تین گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل/کان کنی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔وہیںپولیس چوکی مانسر کی ایک پولیس پارٹی نے انچارج پولیس چوکی مانسر کی سربراہی میں ناکہ مانسر پر گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی کرتے ہوئے دو ڈمپر قبضے میں لے لیے جو غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھے۔مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ، سانبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا