ڈورو میں نشا مکت بھارت ابھیان پروگرام کا انعقاد

0
0

مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور آنگن واڑی ورکروں نے شرکت کی
شاہ ہلال
ڈورو // ضلع سماجی بہبود آفیسر اننت ناگ مظفر احمد ملک کی ہدایت پر نشا مکت بھارت ابھیان کے زیراہتمام جمعرات کو ایک بیداری پروگرام رسول میر آڈیٹوریم ہال ڈورو میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں صدر میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ محمد اقبال آہنگر مہمان خصوصی تھے۔ وہیںتقریب میںتحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر ڈورو زاہد حسین،نوڈل انچارج نشا مکت ابھیان اننت ناگ کمل جی بھٹ، زونل ایجوکیشن آفیسر ڈورو نصیر الحق کے علاوہ معروف سماجی کارکن جاوید احمد خان بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور آنگن واڑی ورکروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے منشیات اور اسکے مضر اثرات کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہاکہ منشیات کے ناسور کا قلع قمع کرنے کیلئے سماج سے جڑے تمام طبقہ ہائے فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گاؤں گاؤں میں اس حوالے سے سمینار کرانے کے ساتھ ساتھ بچوں میں کونسلنگ بھی کی جانی چاہے تب جاکے معاشرے میں کسی حد تک تبدیلی آسکتی ہیں۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات پر نظر گذر رکھے تاکہ انکے بچے کسی غلط کام میں ملوث نہ ہو۔اس موقعہ پر سوشل ویلفیئر آفیسر، زاہد حسین نے ماہر وسائل پرسنز اور پروگرام کے شرکاء کا اس اقدام میں فعال شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منشیات سے متعلق مسائل پر قابو پانے میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ضلع کو مکمل طور پر منشیات سے پاک بنانے کے اپنے مشن میں پرعزم ہیں، اور کمیونٹی کا انمول تعاون بہت ضروری ہے۔وہیںتقریب کے اختتام پر میدان میں قابل ستائش کام کرنے والوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مومنٹو تقسیم کئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا