موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں: پی سی سی ایف

0
0

محکمہ جنگلات نے قدرتی آب و ہوا کے حل پر ایک روزہ گول میز کانفرنس کی میزبانی کی
لازوال ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے نیچر کنزروینسی اور ٹی ای آر آئی اسکول آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے اشتراک سے آج ہندوستان میں قدرتی آب و ہوا کے حل کو فروغ دینے کے لیے ایک روزہ علم اور تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیں اس سلسلہ میں گورنمنٹ کنویکشن سنٹر جموں میں گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اینڈ ایچ او ایف ایف روشن جگی نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پروفیسر ڈاکٹر دیپ نارائن پانڈے مہمان خصوصی تھے۔
گول میز کانفرنس کے دوران قدرتی آب و ہوا کے حل جس میں شامل ہیں ؎ ،ماحولیاتی نظام کی خدمات کے نقطہ نظر، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے چیلنجز، زمین کی تنزلی اور قدرتی حل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
وہیں اس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فطرت پر مبنی حل کو فروغ دینے کے لیے عملی منصوبہ بندی کرنا اوربنیادی توجہ قدرتی آب و ہوا کے حل کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر تھی تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خاتمے کے لیے پالیسی سازوں کی صلاحیت کو مضبوط اور فروغ دیا جا سکے۔وہیں اس کا مقصد مقامی سطح پر آب و ہوا کے اہداف اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکمت عملیوں کی تاثیر کو بڑھانا بھی تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا