ایل جی انتظامیہ سے سی ایچ سی کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا
حفیظ قریشی
بنی ؍؍ منگل وار کو دیر شام بنی بھرموتا سڑک کار حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے جسکے بعد زخمیوں کو علاج کیلئے بنی سی ایچ سی لیا گیا جہاں پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ راوایہ سامنے آیا تھا۔واضح رہے کہ ایمرجنسی کے دوران کار سوار زخمیوں کیلئے خستہ حال سٹریچر کا استعمال کیا گیا تھا جسکے بعد اس پورے معاملے پر کئی سیاسی اور سماجی راہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا۔وہیںسابق سرپنچ لوانگ نے کہا یہ بڑاافسوسناک معاملہ ہے اور جس سے ہسپتال کی کارکردگی سامنے آرہی ہے۔سابق سرپنچ سندورن نے کہا کئی بار حکومت اور جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ کو بتایا لیکن آج تک کوئی بھی اس طرف توجہ نہیں دی گئی جسکے باعث میں ہر روز عوام پریشان ہو رہی ہے ۔
اس سلسلے میں کانگریس لیڈر کاجل راجپوت نے کہا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں اس طرح غیر ذمہ دارانہ روایہ سامنے آنے سے پورا سماج شرمسار ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ انتظامیہ سے کئی بار بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا مگر عوام کو سہولیات دینے میں ایل جی انتظامیہ ناکام ہو رہی ہے۔
تاہم اس معاملے سی ایم او کٹھوعہ نے لازوال کو بتایا کہ سٹریچروں کو جلد تبدیل کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید بتایا ضلع میں 159 ایم بی بی ایس کی آسامیاں ہیں جس میں 100 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔