ڈی ڈی سی ریاسی نے دھڑماڑی میں ہفتہ وار بلاک دیوس کی صدارت کی

0
0

عوامی شکایات کے معیار کے ازالے کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
ریاسی// ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ویشیش مہاجن نے آج یہاں دھڑماڑی میں مقامی عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ہفتہ وار بلاک دیوس میٹنگ کی صدارت کی۔وہیں یہ تقریب نچلی سطح پر لوگوں سے رابطہ قائم کرنے اور ان کے مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جاری کوششوں کا حصہ تھی۔
دھڑماڑی کے رہائشیوں نے، بلاک دیوس تقریب کے دوران، اپنے علاقے کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل کو سامنے لایا۔ انہوں نے غیر منسلک علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی تکمیل، صحت اور تعلیم کے محکموں میں عملہ کی کمی کو پورا کرنے، دریائے ہنس پر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر، ڈاک بنگلے کی تزئین و آرائش، جہاں ضرورت ہو وہاں بجلی کے کھمبے لگانے کا مطالبہ کیا۔
۔وہیںعوام کو موقع پر خدمات فراہم کرنے کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ان سٹالز میں محکمہ ریونیو، ہیلتھ، ایگریکلچر، ہارٹیکلچر، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اسٹالز شامل تھے۔ڈی ڈی سی مہاجن نے چیف ہارٹیکلچر آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ کنتھی، تھلو اور ملحقہ علاقوں میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کریں تاکہ مکینوں کو محکمانہ اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے تاکہ وہ خود فائدہ اٹھا سکیں۔
بلاک دیوس کے دوران، جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر ریاسی، محمد انور بانڈے نے رہائشیوں کو وزیر اعظم وشوکرما اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کریں۔ڈی ڈی سی نے دھڑماڑی اور آس پاس کے علاقوں کے مکینوں سے بات چیت کی، ان کی شکایات کو تحمل سے سنا۔ انہوں نے اٹھائے گئے مسائل پر فوری کارروائی کا یقین دلایا اور متعلقہ محکموں کو ان کے جلد از جلد حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

[pixc

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا