15جنوری سے منایا جاراہا ٹریفک ماہ اختتام پذیر

0
0

گاندربل میں میگا تقریب کا انعقاد،ڈی سی گاندربل اور ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر دیازور
مختار احمد
گاندربل؍؍پندرہ جنوری سے منایا جارہا ٹریفک ماہ اختتام پزیر گاندربل میں ایک میگا تقریب کا انعقاد۔اطلاعات کے مطابق ٹریفک ماہ کے انعقاد کے سلسلے میں گاندربل کے بائیز ہائیر سکینڈری سکول کے آڈیٹوریم میں محکمہ ایم وی ڈی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل شیامبیر مہمان خوصی مدعو تھے جبکہ ایس ایس پی ٹریفک رورل آر پی سنگھ اے آر ٹی اْو گاندربل وجاہت احمد کے علاوہ دیگر افسران سکولی بچے اور ڈرائیوروں کی ایک خاصی تعداد موجود تھے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے ڈی سی گاندربل نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درامد کریں تاکہ حادثات کو کم کیا جاسکے اْنہوں کہا کہ ئے روز ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ ایک تشویش کا امر ہے اور جس کو کم کرنے کے لئے ٹریفک رولز پر عمل کرنا لازمی ہے اْنہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کو چاہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں نیز اْو لوڈینگ تیز رفتاری سے بھی پرہیز کریں ایس ایس پی ٹریفک رورل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹریفک ماہ کے منانے کا مقصد لوگوں میں ٹریفک قوانین کی بیداری لانا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ سال 2023/24 میں سڑک حادثات میں 270 لوگوں کی جانیں تلف ہوئیں اور ان حادثات کو تبھی روکا جاسکے گا جب ہم ٹریفک قوانین پر عمل کریں گے اْنہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے ایس ایس پی نے غیر تسلیم شدہ سومو سٹینڈ کو خبردار کیا کہ اگر اْنہوں نے جلد یہ سومو سٹینڈ رجشٹر نہیں کئے تو اْن کے خلاف کاروائی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا