تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں زرعی مارکٹ یارڈ پر کسانوں کا احتجاج

0
0

حیدرآباد //مرچ پر اقل ترین امدادی قیمت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں زرعی مارکٹ یارڈ پر کسانوں نے احتجاج کیا۔مارکٹ کے دفتر میں ان احتجاجیوں نے داخل ہونے کی کوشش بھی کی اورراستہ روکو احتجاج بھی کیاجس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ان مظاہرین نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مارکٹ میں فی کوئنٹل مرچی کی اعظم ترین قیمت 21ہزارروپئے ہے جبکہ اقل ترین قیمت 10ہزار700روپئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی پیداوار کو 15تا16ہزارروپئے کے درمیان خریداگیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ تاجرین کی ملی بھگت کے نتیجہ میں ان کو پیداوار پر کم قیمت مل رہی ہے۔انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ کیڑے ماردوائیں اور فصل کو کاٹنے کیلئے مزدوری میں اضافہ اور دیگراخراجات کے بڑھ جانے کی وجہ سے ان کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے۔پولیس نے ان کسانوں کے جذبات کوسرد کئے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی جس پر یہ احتجاج ختم کردیاگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا