تحریک بقائے اْردو نے کیا مرکزی حکومت کا شکریہ ادا

0
0

پہلی بار ،13 علاقائی زبانوں میں CAPF کانسٹیبل جاب ٹیسٹ ہو رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍تحریک بقائے اْردو کے سرپرست اعلیٰ فاروق شاہ بخاری کی سرپرستی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ پہلی بار سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کانسٹیبل (جی ڈی) کی بھرتی کے لیے سوالیہ پرچے نہ صرف ہندی اور انگریزی میں بلکہ 13 ہندوستانی علاقائی زبانوں میں بھی مرتب کیے جائیں گے، جس سے غیر ہندی بولنے والے ریاستوں کے لاکھوں امیدواروں کو فائدہ ہوگا۔
ان زبانوں میں آسامی، بنگالی، گجرات، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تامل، تیلگو، اوڈیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی شامل ہیں۔ سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی اور سی آئی ایس ایف میں ملازمتوں کے لیے 15 زبانوں میں پہلا کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعہ 20 فروری سے 7 مارچ تک منعقد کیا جائے گا، جس میں 128 شہروں میں 48 لاکھ امیدوار حصہ لیں گے۔
صدر تحریک بقائے اْردو عرفان عارف نے اس موقع پر بتایا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پہلی بار مرکز میں دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ یہ امتحانات اردو زبان میں بھی ہوں گے۔ یہ خوش خبری ہمیں 12فروری کے روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے موصول ہوئی۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے TOI کو بتایا کہ یہ اقدام مرکزی افواج میں نوجوانوں کی شرکت بڑھانے اور علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک پہل ہے۔ افسر نے کہا، "15 زبانوں میں اس امتحان کی پیشکش علاقائی امیدواروں کے انتخاب کے امکانات کو بہتر بنائے گی اور انہیں ملازمت کے مساوی مواقع فراہم کرے گی، جبکہ ملک بھر کے امیدواروں کے درمیان امتحان کی رسائی میں بھی اضافہ ہوگا۔”
کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان ایس ایس سی کے ذریعہ کئے جانے والے فلیگ شپ ٹیسٹوں میں سے ایک ہے۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ سال ایس ایس سی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے تاکہ ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں ٹیسٹ کے انعقاد کو آسان بنایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا