ٹیگورہال میں 3 روزہ ’جشن شین‘ ونٹر یوتھ فیسٹول اختتام پذیر

0
0

ایکٹرز کریٹیو تھیٹر نے کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے کیا تھا فیسٹول کا اہتمام
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍ٹیگورہال سرینگر میں 3 روزہ جشنِ شین ونٹر یوتھ فیسٹول اختیار کو پہنچا۔ اس فیسٹول کا اہتمام ایکٹرز کریٹیو تھیٹر نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے کیا تھا اور فیسٹول کو جموں و کشمیر بنک کا بھی تعاون حاصل تھا۔فیسٹول کو منعقد کرانے کا مقصد وادی کے نوجوان اور ابھرتے فنکاروں کی ناقابل یقین صلاحیتوں کو اجاگر کرناتھا۔فیسٹول کے آخری روزہ پہلی بار ابھرتے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد حاصل کی۔ان ابھرتے فنکاروں نے دلکش روایتی کشمیری گانے، ہندی، بالی ووڈ، غزلیں اور سیمی کلاسیکل ریپ گانے وغیرہ پیش کئے جس میں کشمیری ڈانس کے علاوہ پنجابی،ڈوگروی اور پہاڑی ڈانس شامل ہیں۔
وہیںفیسٹول کی اختتامی تقریب میں آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سابقہ سربراہ سید ہمایوں قیصر خاص مہمان کی حثیت سے شریک ہوئے جبکہ قیصر مسلم جان، شیخ طارق جاوید، ایڈوکیٹ شہوار گوہر، شوکت شفیع، پرویز مانوس، اور کلچرل اکیڈمی کے ڈاکٹر سید افتخار مہمانان ذی وقار کے بطور شریک ہوئے۔تقریب پر مقررین نے اے سی ٹی کے سربراہ مشتاق علی احمد خان کی اس کا یوتھ فیسٹول منعقد کرنے کے لئے خوب سراہا۔ فیسٹول ڈاریکٹرمشتاق علی احمد خان نے فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ فیسٹول میں شرکت کرنے والے تمام فنکاروں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس فیسٹول کا اہتمام مرحوم فاروق نازکی کی یاد میں کیا گیا تھا۔ فیسٹول کے نظامت کے فرائض معروف براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سینئر اناونسر رشید نظامی نے انجام دئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا